کرائمز

کہروڑ پکا :عملہ کی کمی مریضوں اور ڈاکٹروں میں لڑائی معمول ، نوٹس کی اپیل

کہروڑپکا(محمد اکبر )عملہ کی کمی مریضوں اور ڈاکٹروں میں لڑائی معمول 80 بیڈز کے ہسپتال کے لیے 30 بیڈز کے ڈاکٹر بھی میسر نہیں گئی ایمرجنسی میں ایک ہی ڈاکٹر چار ماہ سے تعینات عوام ڈاکٹر کے ساتھ تعاون کریں رویوں میں تبدیلی لائیں ہم اپ کی خدمت کے لیے موجود ہیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرز فضل الرحمن ڈاکٹر یحیی ڈاکٹر جاوید ڈاکٹر مقبول ڈاکٹر ذیشان ڈاکٹر نایاب ڈاکٹر آسیہ ڈاکٹر یوسف ،ڈاکٹر ذیشان،حافظ محمد احمد،ڈاکٹر صباء،ڈاکٹر صفیرا، نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹر اور مریضوں کے درمیان تو تکرار اور لڑائی جھگڑوں میں شدت کی بنا یہ ہے کہ روزانہ 800 سے 900 کی او پی ڈی ہے 60 ڈاکٹرز کا ان کو ڈیل کرنا غیر انسانی محسوس ہوتا ہے دوسرا مریضوں اور لواحقین کے رویے اور دھمکیاں بھی ہمیں فرسٹریشن کا شکار بناتی ہیں اس پر یہ کہ مریض اور لواحقین ہمارے ساتھ مار پیٹ کریں توڑ پھوڑ کریں میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 80 بیڈز کے لیے سات ڈاکٹرز متعین ہیں جن میں سے تین ڈاکٹر ایمرجنسی میں تعینات کیے جاتے ہیں ڈاکٹرز کی کمی عملہ اور سٹاف کی کمی کے باعث معاملات میں بدنظمی ہو جاتی ہے بحیثیت انسان ہمارے بھی معمولات ڈسٹرب ہوتے ہیں انے والے مریضوں اور لواحقین سے گزارش ہے کہ وہ صبر کا مظاہرہ کریں کریٹیکل کنڈیشن والے مریضوں کو پہلے چیک کرنے کا موقع دیں تاکہ کسی بھی حوالے سے کوئی بدمزگی پیدا نہ ہو انہوں نے بتایا کہ کئی مرتبہ حکام بالا کو ڈاکٹرز اور عملے کی کمی کے حوالے سے لکھا جا چکا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوتی ڈاکٹر یہاں سے جانے کے لیے تیار ہیں کوئی ڈاکٹر کہروڑ پکا میں تعینات ہونے کے لیے تیار نہیں افسران آتے ہیں اور وعدے کرکے چلے جاتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button