کرائمز

وار برٹن :سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر کا مریضوں سے ناروا سلوک معمول بن گیا

واربرٹن(حکیم مدثر احمد سے ) سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر کا مریضوں سے ناروا سلوک،ہسپتال میں سہولیات کے فقدان پر شہری سراپا احتجاج،اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔بتایا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتال میں مریضوں کو معمولی مرہم پٹی کیلئے بھی دوسرے شہروں میں ریفر کیا جانے لگا رات کو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کے ہتک آمیز رویہ پر شہری پھٹ پڑے شہریوں جن کی قیادت محمد مدثر کر رہے تھے نے واربرٹن پریس کلب رجسٹرڈ کے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنی بیٹی جس کو دست کی شکایت تھی لے کر سرکاری ہسپتال واربرٹن گئے تو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر شہروز نے انتہائی ہتک آمیز رویہ اپناتے ہوئے بچی پر کوئی توجہ نہ دی اور معمولی دوا کا بازاری نسخہ لکھ کر تھما دیا بچی کی حالت غیر ہونے پر والدین کے اصرار پر بھی ڈاکٹر نے کوئی توجہ نہ دی اور اپنے کمرہ میں چلا گیا جس پر بچی کو تشویش ناک حالت میں ننکانہ ہسپتال لیجایا گیا،بچی کے لواحقین و شہریوں نے سرکاری ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر شہروز کے خلاف غفلت برتنے،مریض و لواحقین سے ہتک آمیز رویہ پر احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button