دیہی مرکز صحت سیدوالہ میں سات ماہ گزرنے کے بعد بھی نیا ڈینٹل یونٹ نہ لگ سکا
بچیکی (سہیل افضل سے )دیہی مرکز صحت سیدوالہ میں سات ماہ گزرنے کے بعد بھی نیا ڈینٹل یونٹ نہ لگایا جا سکا, اہل علاقہ اتاٸی ڈاکٹروں سے علاج معالجہ کروانے کے باعث مختلف خطرناک بیماریوں کا شکار ہونے لگے, محکمہ صحت کے افسران نے چپ سادھ لی, سماجی اور شہری حلقوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق دیہی مرکز صحت سیدوالہ میں سات ماہ قبل ڈینٹل یونٹ خراب ہونے کے باعث اتار لیا گیا اور اس کی جگہ جلد نیا ڈینٹل یونٹ لگانے کی یقین دہانی کرواٸی گٸی لیکن سات ماہ گزرنے کے بعد بھی اس ہسپتال میں نیا ڈینٹل یونٹ نہیں لگایا جا سکا جس کی وجہ سے اہل علاقہ دانتوں کی مختلف بیماریوں کے علاج کے لٸے اتاٸی ڈاکٹروں کے پاس جانے پر مجبور ہیں جہاں وہ ان کوالیفاٸیڈ عملہ اور بےاحتیاطی کی وجہ سے کٸی خطرناک بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں, مقامی سماجی اور شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور جلد نٸے ڈینٹل یونٹ کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے