کرائمز

ڈسکہ :ڈکیٹ گینگ کے سرغنہ سمیت 8ملزمان گرفتار، مال مسرقہ برآمد

ڈسکہ(عشرت انصاری)تھانہ موترہ پولیس کی کاروائی 2ڈکیٹ گینگ کے سرغنہ سمیت 8ملزمان گرفتار ،تھانہ موترہ کی پریس ریلیزکے مطابق 6 کس ملزمان نے عمر عرف عمرا کو سرغنہ بنا کر ایک گینگ بنار کھا تھا اور عام لوگوں کو راستے میں آتے جاتے ہوئے اسلحہ کے زور پر روک کر واردات کرتے تھے اور نقدی وغیرہ چھین کر فرار ہو جاتے تھے جنہوں نے عوام الناس کا جینا محال کر رکھا تھا۔ مقامی پولیس تھانہ موترہ نے جناب حسن اقبال DPO صاحب سیالکوٹ اور محمود الحسن DSP / SDPO سرکل ڈسکہ کی نگرانی اور ہدایت کے مطابق عبد الرحمن SI/SHO تھانہ موترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شب و روز کی انتھک محنت کے بعد عمر عرف عمرا گینگ کو نہ صرف ٹریس کیا بلکہ تمام گینگ ممبران کو گرفتار کیا جنہوں نے دوران انٹیروگیشن 21 سرقہ بالجبر کی واردات ہائے کا انکشاف کیا ہے جن میں ایک ڈکیتی اور ایک دوران واردات زخمی کی واردات بھی شامل ہے اس کے علاوہ 17 عدد متعد د چوری چکاری کی وارداتیں بھی ملزمان نے کی ہیں۔ ملزمان سے 03 عدد موٹر سائیکل + نقدی مبلغ 700000 /-روپے اور 08 عدد موبائل فون 06 ضرب پسٹل 30 بور لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کر کے لوٹا ہوا مال عوام الناس کے حوالے کیا ہے، موترہ پولیس نے قتل جیسے سنگین نوعیت جرم کے 02 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ملزمان مقدمہ نمبر 24 / 71 مورخہ 13.01.24 بجرم 302/324/148/149 ت پ تھانہ موترہ میں ملزمان مسمیان 1۔ شہر یار ولد محمد افضل قوم راجپوت سکنہ بھانو کے 2۔ آکاش مسیح ولد شہباز قوم عیسائی ساکن بھانو کے مجرمان اشتہاری ہیںمقامی پولیس کی اس کار کردگی کوعوام الناس کے تمام حلقوں نے بہت سراہا ہے اور تعریف کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button