کرائمز
منشیات فروش ڈیلروں سے سوا 4کلوسے زائدچرس اور100گرام ہیروئن برآمد
ڈسکہ(زبیر علوی)دوران گشت و ناکہ بندی2 منشیات فروش ڈیلروں سے سوا 4کلوسے زائدچرس اور100گرام ہیروئن برآمد تھانہ صدر کے علاقہ واہلے میں منشیات فروش ڈیلر علی رضاچرس لے کر جا رہا تھا کہ صدر پولیس نے دوران گشت و ناکہ ملزم سے2کلو 400گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ صاحب ریحان پل کے قریب پولیس نے دوران ناکہ بندی ملزم فیضان اسلم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1680گرام چرس اور 100گرام ہیروئین برآمد کر کے پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔