گڑھا موڑ :پٹرولنگ پولیس ان ایکشن ، موٹرسائیکل چور دھر لیا
گڑھاموڑ (رشید بھٹی )پٹرولنگ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری موٹر سائیکل چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس محمد یاسین کی زیر نگرانی شفٹ انچارج پٹرولنگ پولیس 86 wb محمد بلال نے موٹر سائیکل چور کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ۔ پٹرولنگ پولیس 86 wb کے شفٹ انچارج محمد بلال اور اسکی ٹیم نے چوری شدہ موٹر سائیکل اور چور کو پکڑ لیا ۔
اور شفٹ انچارج بلال نے موٹر سائیکل مالک عبدالغفور کو کال کر کے اطلاع دی۔ جس پر شہریوں نے 8 ماہ قبل چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہونے پر پٹرولنگ پولیس کی کاردگی کو سراہا. اور یہ موٹر سائیکل ہنڈاcd/70 تھانہ سٹی دیپالپور اوکاڑہ کی حدود سے 8 ماہ قبل چوری ہوئی تھی ۔ جسکا مقدمہ نمبر 2560/23تھانہ سٹی دیپالپور اوکاڑہ میں عبدالغفور کی مدعیت میں درج تھا ۔ پٹرولنگ پولیس چک نمبر 86 ڈبلیو بی نے چوری شدہ موٹرسائیکل برامد کر کے تھانہ گڑھا موڑ موڑ میں مقدمہ نمبر 342/24درج کروا دیا ہے