بورے والا :ذاتی مفادات کے لیے مریضوں کو ادویات سے محروم کر دیا گیا
بورےوالا(زین علی سے ) شہر کے متعدد میڈیکل سٹورز کھل گئے، دھرنا میں شریک افراد کے اپنے میڈیکل سٹورز نے بھی سروسز شروع کر دیں.پرسوں دوران چیکنگ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پر تشدد کے سبب شروع ہونے والا تنازعہ تب شدت اختیار کر گیا جب تشدد کے بعد میڈیکل سٹورز کو احتجاجاً بند کر دیا گیا تھاسوشل میڈیا پر محکمہ صحت کے عمل کو درست جبکہ میڈیکل سٹور مالکان کے موقف کو نہ مانتے ہوئے شہریوں نے ٹرولنگ شروع کر دی.میڈیکل سٹور مالکان کی بڑی تعداد نے دھرنا میں شرکت نہیں کی تھی البتہ سٹور بند کیے تھے لیکن کچھ ہی گھنٹے بعد سٹورز بھی کھلنا شروع ہو گئے.شہریوں نے میڈیکل سٹور کھولنے والے افراد کو سراہتے کہا کہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے شہریوں کے لیے پریشانیاں کھڑی کرنا انتہائی شرمناک فعل ہے اپنے مطالبات کے لیے مریضوں کو ادویات تک سے محروم کیا گیا.