کرائمز

چنڈ بھروانہ:شاہ شریف قبرستان میں سیوریج کا پانی داخل؛ شہری پریشان

جھنگ (سید اسد حیات سے) چنڈ بھروانہ شاہ شریف قبرستان میں حالیہ بارشوں اور سیوریج کا گندہ پانی مرکزی قبرستان میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث قبریں زمین میں دھنس گئی ہیں، جانوروں نے بھی قبرستان میں ڈیرے ڈال لیے ہیں تفصیلات کے مطابق شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نکاسی آب کا سسٹم نہ ہونے سے قبریں زمین میں دھنس گئی ہیں،قبرستان میں جانوروں نے بھی بسیرا کرلیا ہے بیشتر قبروں کو نقصان پہنچا ہے، وہاں پر کھڑے پانی کے تعفن اور بدبو کی وجہ سے لوگ رک کر قبروں پر فاتحہ بھی نہی پڑھ سکتے سیوریج کا کھڑا پانی جوہڑ کی شکل اختیار کر چکا ہے جو کہ ساتھ کالونی آبادی کے سیوریج کا پانی ہے جس کی وجہ سے قبرستان آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button