وہاڑی :اتنظامیہ کی ملی بھگت ، تجاوزات کی بھر مار ، شہری سراپا احتجاج
وہاڑی(مہر ساجد حسین کاٹھیا)شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار انتظامیہ خاموش تماشائی شہریوں کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا شہریوں کا کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے نوٹس کا مطالبہ تفصیل کے مطابق شہر بھر میں ناجائز تجاوزات مافیا نے اپنے پنجے گاڑھ لۓ شہر میں خریداری کے لۓ آنے والے خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن انتظامیہ نے ناجائز تجاوزات مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ریڑھی بان اور دکان داروں نے روڈ سے کم وپیش چار سے پانچ فٹ تک کپڑوں جوتوں چوڑیوں اور جیولری کے سٹالز لگا رکھے ہیں جس سے مرد وخواتین کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے یاد رہے چند روز پہلے مرکزی انجمن تاجران کے اراکین کی سی او بلدیہ علی احمد صابر سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی جس میں سی او بلدیہ علی احمد صابر نے ناجائز تجاوزات کو مکمل طور پر ختم کروانے کی یقین دہانی کروائی تھی اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے آرڈر ہونے پر بھی تا حال ان ناجائز تجاوزات مافیا کے خلاف کسی قسم کا کوئی آپریشن نا ہوا اس ملاقات میں مرکزی انجمن تاجران وہاڑی چیئرمین حاجی ساجد مسعود ،صدر ارشاد حسین بھٹی،سینئر نائب صدر میاں ساجد آصف، نائب صدر حاجی اسلم مدنی، راؤ محمد اسحاق،شیخ عبدالناصر،جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد،انفارمیشن سیکرٹری شیخ ظفر شہزاد،آفس سیکرٹری رانا فیض رسول فیضی بھی موجود تھے شہر کے علاقوں چوڑی بازار، جامع مسجد باغوالی، ریل بازار،جناح روڈ بلدیہ وہاڑی کے عین وسط میں، موٹر سایئکل مارکیٹ ،کلب روڈ،خانیوال چوک،پرانا لاری اڈہ،نیو لاری اڈہ،جم خانہ، تھانہ صدر و شہر کے دیگر علاقوں میں ناجائز تجاوزات مافیا کا قبضہ جس پر شہریوں نے اظہار تشویش کرتے ہوۓ کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے ناجائز تجاوزات مافیا کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے