وہاڑی : قبضہ مافیا دوبارہ سے متحرک ، پیٹرول پمپ دوبارہ سے چالو کرنے کی تیاریاں
وہاڑی(رائے عنصر مرید ) اعلیٰ احکام سے سرکاری اراضی واگزار کروانے کا مطالبہ وی چوک کے قریب با اثرقبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروانے کے بعد قبضہ مافیا دوبارہ سے متحرک سرکاری شارع عام گلی نمبر 69 کی کروڑوں روپے مالیت کی جگہ پر پیٹرول پمپ دوبارہ سے چالو کرنے کی تیاریاں شروع ضلعی انتظامیہ کے افسران کی خاموشی پر سوالیہ نشان، واضح رہے کہ چند ماہ قبل ضلعی انتظامیہ نے وی چوک کے قریب قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے کی کمرشل اراضی واگزار کروائی تھی اور عرصہ دراز سے شیل پیٹرول پمپ مسمار کر دیا تھا اس کے باوجود قبضہ مافیا ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور واگزار کروائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر دوبار قبضہ کر کے دوبارہ شیل پیٹرول پمپ لگانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جو کہ سپریم کورٹ ہائی کورٹ کے فیصلے کی بھی حکم عدولی ھے قبضہ مافیا کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر دوبار سے قبضہ کرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی خاموشی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے شہریوں کا مطالبہ ھے کہ وی چوک سے سیدھا میاں چنوں کی جانب نکلنے والا روڑ گلی نمبر 69 کی کروڑوں روپے مالیتی کی سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروا کے گلی نمبر 69 شارع عام کھولی جائے#