کرائمز

کہروڑ پکا ہسپتال انتظامیہ بو کھلاہٹ کا شکار، مریضہ پر مقدمہ درج

کہروڑ پکا(محمّد اکبر سے ) کہروڑ پکا ہسپتال انتظامیہ بو کھلاہٹ کا شکارکہروڑ پکا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں میڈیکل افیسر نے انکوائری کرنے کے بجائے مقدمہ درج کروادیا ڈیپٹی کمشنر لودھراں سے میرٹ پہ انکوائری کرنے کا مطالبہ کہروڑپکا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریضہ کے ساتھ ناروا سلوک اور لواحقین پر تشدد کا معاملہ، ہسپتال انتظامیہ بوکھلا گئی، 12 مردو خواتین میں مریضہ پر بھی مقدمہ درج کرادیا۔ لڑائی جھگڑے کے علاوہ مریضہ پر سامان چوری کا الزام بھی عائد۔ کہروڑپکا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں گزشتہ روز مریضہ کے لواحقین پر مبینہ تشدد کے واقعے میں ہسپتال انتظامیہ نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے علاج کیلئے آنے والی مریضہ خاتون اور انکے خاندان سمیت 12 افراد پر مقدمہ درج کرادیا۔ اس واقعے میں لواحقین کے بار بار چیک اپ کا کہنے کے باوجود مریضہ چیک نہ کرنے پر لواحقین اور ہسپتال عملے کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس میں ہسپتال عملے کی جانب سے مریض کے لواحقین پر مبینہ تشدد بھی کیا گیا تھا۔ جسکی ویڈیوز بھی منظر عام پر آچکی تھی اس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ نے اس معاملے کو کتنی نااہلی کے ساتھ ہینڈل کیا تھا۔ ایم ایس ہسپتال اور ڈاکٹر نے مریضہ کے علاوہ 10 مزید مرد و خواتین پر مقدمہ درج کرادیا۔ میڈیا کی بار بار نشاندہی کے باوجود ہیلتھ حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ اور ڈاکٹرز اور ہسپتال عملے کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہ کی جاسکی کہروڑپکا میڈیکل افیسر نے انکوائری کرنے کے بجائے مریضوں پر ہی مقدمہ درج کروا دیاجس پر شہریوں کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف غم و غصّے کا اظہار کیا جارہا ہے، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، کمشنر ملتان سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button