کرائمز

لیسکو نادہندگان کے خلاف مہم جاری ، 277 ویں روز 9.06ملین سے زائد کی وصولی

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری،277 ویں روز 9.06ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز سرور مغل کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں مہم کے277ویں روز84نادہندگان سے9.06ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی11نادہندگان سے1.03 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی7نادہندگان سے0.60 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی22نادہندگان سے3.48ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ساؤتھ سرکل کی زیر نگرانی9نادہندگان سے1.05 ملین کی ریکوری کی گئی۔سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی 11نادہندگان سے0.51ملین، سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی11نادہندگان سے1.30 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل کی زیر نگرانی6 نادہندگان سے0.41 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل کی زیر نگرانی7 نادہندگان سے0.68 ملین کی ریکوری کی گئی۔277 روز سے جاری مہم کے دوران108935 ڈیفالٹرز سے 3 ارب38کروڑروپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 15771نادہندگان سے 489.76 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 14390 نادہندگان سے742.49 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 12614 نا دہندگان سے497.21 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 6628 نادہندگان سے186.45 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 9629نادہندگان سے278.37 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 12698نادہندگان سے482.25 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 17003نادہندگان سے219.66ملین جبکہ قصور سرکل میں 20202نا دہندگان سے490.98 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button