کرائمز

لیسکو کے 2169 فیڈرز میں سے صرف 378 فیڈرز پر بجلی کی سپلائی متاثر

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران لیسکو کے 2169 فیڈرز میں سے صرف 378 فیڈرز پر تکنیکی خرابی کے باعث بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے،گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران ساڑھے 17 فیصد سے کم فیڈرز مختلف اوقات میں تکنیکی وجوہات کی بنا پر متاثر ہوئے،160 فیڈرز پر بجلی بروقت بحال کی گئی جبکہ 118 فیڈرز پر بجلی تاحال بند ہے، لیسکو اپنے صارفین کی آسانی کے لیے ہر3 گھنٹے کے بعد فیڈرز سے متعلق ڈیٹا اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس اپ ڈیٹ کرنے کے علاوہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر بھی جاری کررہا ہے،خراب ہونیوالے فیڈرز کو 25 منٹس سے 9 گھنٹے 5 منٹ کے دوران بحال کردیا گیا۔ ،لیسکو کے پاس ٹرانسفامرز اور ان کے متعلقہ آلات ترجیحی بنیادوں پر دستیاب ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں کم سے کم وقت میں بجلی کی سپلائی بحال کی جاسکے،کمپلینٹ سنٹر اور کمپلینٹ فون نمبرز پر سپیشل ہدایات دی گئی ہیں کہ کسی بھی صارف کو ان اٹنڈنٹ نہ چھوڑا جائے ، چیف انجینئر آپریشنز ہر وقت سپلائی کی بحالی کے لیے اپنے تمام سٹاف، آفیسرز اور آفیشلز کے ساتھ رابطے میں ہیں ، ایمرجنسی وہیکلز کا خصوصی طور پر انتظام کرکے ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں ،اس وقت ہائی لاسز فیڈز کے علاوہ کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔
٭کیٹگری تھری کے136 فیڈرز پر3گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
٭کیٹگری فور کے68 فیڈرز پر 4گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
٭کیٹگری فائیو کے42 فیڈرز پر5گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

لیسکو کے پانچ اضلاع: لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ،قصور اور اوکاڑہ
لیسکو صارفین کی کل تعداد: 65لاکھ
گھریلو صارفین کی تعداد: 86فیصد
انڈسٹریل: 1.4فیصد
کمرشل: 11فیصد
زرعی ٹیوب ویلز: 1.1فیصد
سب ڈویژنز کی تعداد:202
ایکسیئن آفسز کی تعداد:42
ایس ای آفسز کی تعداد: 8
ملازمین کی تعداد:18ہزار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button