آر یو جے کے سینئررہنما سینئر صحافی سید اظہار حسین نقوی انتقال کرگئے
اوکاڑہ ( ریذیڈنٹ ایڈیٹر ) ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے سینئررہنما سینئر صحافی سید اظہار حسین نقوی انتقال کرگئے، آر یو جے پاکستان کے رہنماوں اور صحافی برادری کا اظہار تعزیت، سید اظہار حسین نقوی کی وفات سے آر یو جے ایک عظیم رہنما سے مرحوم ہو گئی، ان کی تنظیم کے لیے خدمات کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے وہ کم ہے۔ تعزیتی اجلاس میں رہنما وں کا اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے سینئر رہنما،سرپرست اعلیٰ منڈی احمد آباد پریس کلب سید اظہار حسین شاہ نقوی حرکت قلب بند ہونے سے منڈی احمد آباد میں انتقال کرگئے جس پر ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع اوکاڑہ کا تعزیتی اجلاس منڈی احمد آباد پریس کلب میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں آر یو جے پاکستان کے سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل، ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی محمد اشفاق چوہدری، سیکرٹری اطلاعات ویسٹ پنجاب عرفان نوید غوری، جنرل سیکرٹری ضلع اوکاڑہ چوہدری سجاد حسین، سابق ضلعی صدر چوہدری ظفر اقبال، صدر سٹی پریس کلب اوکاڑہ مہر ساجد علی، صدر منڈی احمد آؓباد پریس کلب حاجی محمد اعظم، صدر شیر گڑھ سٹی پریس کلب عمر ان زاہد کھوکھر، سینئر نائب صدر ڈی یو جے اوکاڑہ حاجی یاسین کھوکھر، جنرل سیکرٹری شاہ مقیم پریس کلب حجر ہ حافظ جاوید اقبال،مرزا محمداعجاز، بابر فریدی، محمد خالد سمیت سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ رہنماوں کا کہنا تھاکہ سید اظہار حسین نقوی بہاد اور وفادار ساتھی تھے،سید اظہار حسین نقوی کی وفات سے آر یو جے ایک عظیم رہنما سے مرحوم ہو گئی، ان کی تنظیم کے لیے خدمات کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے وہ کم ہے۔رہنماؤں نے اجلاس میں ان کے بیٹے جنرل سیکرٹری منڈی احمد آباد پریس کلب سید علی نقی سے اظہار تعزیت کیا سی۔ اجلاس میں سید اظہار حسین نقوی کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔