ڈسکہ :پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کی ماہ جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری
ڈسکہ(عشرت انصاری)ایس پی پٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ محمد فاروق احمد بھٹہ اور ڈسٹرکٹ انچارج ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا کی زیر نگرانی ٹیم پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کی ماہ جولائی کی شاندار کارکردگی تفصیلات کے مطابق ٹیم پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ نے ایس پی پٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ محمد فاروق احمد بھٹہ اور ڈسٹرکٹ انچارج ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا کی خصوصی ہدایات پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑسب انسپکٹر یاسر محبوب اور ان کی ٹیم نے ماہ جولائی میں بہترین کاروائیاںکر تے ہو ئے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کے دوران سات افراد کو جدید اسلحہ سمیت قابو کر کے پانچ عدد پسٹل، ایک رائفل کلاشنکوف، ایک رائفل 223 بور برامد کر کے تھانہ سٹی ڈسکہ اور بمبانوالہ پولیس کے حوالے کر دیے اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ناقص گیس سلنڈرز استعمال کرنے پر سلیم سکنہ پسرور اور عمران سکنہ سیالکوٹ کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے مزید برآںجدید سافٹ وئیر کی مدد سے تھانہ سٹی ڈسکہ سے چوری شدہ دو عدد موٹر سائیکلیں برامد کر کے نعیم سکنہ ڈسکہ اور لقمان سکنہ سمبڑیال کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی اور لاکھوں روپے مالیت کی موٹر سائیکلیں مالکان کے حوالے کی گئی دوران چیکینگ اسی سافٹ وئیر کی مدد سے تھانہ لدھے والا وڑائچ اور تھانہ کینٹ میں مطلوب اشتہاری ملزمان سفیان سکنہ ڈسکہ صغیر سکنہ ظفروال کو قابو کر کے تھانہ سٹی ڈسکہ کے حوالے کیا گیاسماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کے ساتھ ساتھ درجنوں فیملیز کو دوران سفر مدد فراہم کی گئی اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا کا کہنا تھا کہ شاہراہوں کو محفوظ بنانا ہی پٹرولنگ پولیس سیالکوٹ کی اولین ترجیح ہے اور انہوں نے ٹیم پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کی کارکردگی کو خوب سراہا۔