کرائمز

ڈسکہ :آٹھ ملزمان کا مدعی کے کزن ،چچی اور بھابھی پر بہیمانہ تشدد

ڈسکہ(عشرت انصاری)آٹھ ملزمان کا مدعی کے کزن ،چچی اور بھابھی پر تشدد ،تھانہ سٹی کے علاقہ سوہاوہ کے عثمان کا چچا زاد کزن نعمت اللہ اپنی الیکٹریشن کی دکان پر موجود تھے کہ ملزمان ذوالفقار ،زین ہمراہ5/6نامعلوم نے دکان میں داخل ہو کر نعمت اللہ کو زدوکوب کیا مدعی اپنے کزن کو ملزمان سے چھڑا کر طبی امداد کے لئے ہسپتال لے کر گیا تو ملزمان مدعی کے چچا زاد بھائی کے گھر میں داخل ہو ئے اور اس کی چچی اور بھابھی کو بھی زدوکوب کر کے زخمی کردیا اور اس کے دائیںہاتھ کی ہڈی توڑ دی تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button