کرائمز

لاہور : محنتی اور ایماندار سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی

لاہور(آئی این پی ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر محمد عثمان انور نے محنتی اور ایماندار سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی،سی پی او آفس میں ہونیوالی تقریب میں پرموشن پانے والے انسپکٹرز میں سے شیراز اختر بھی شامل ہیں،جنہوں نے پنجاب پولیس میں 2007 سے اپنا پہلا سفر اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے شروع کیا، جنکی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر ترقیوں کی منازل کا سفر ابھی بھی جاری ہے،شیراز اختر ڈولفن پولیس میں بھی مختلف ذمہ داریوں پر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں، ان کا شمار انتہائی محنتی اور ایماندار آفیسرز میں ہوتا ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پنجاب پولیس کے باصلاحیت نوجوانوں کی میرٹ پر ترقی کا سلسلہ ایک احسن اقدام ہے، جو جوانوں کے عزم و استقامت کو مزید تقویت دیتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button