علاقائی خبریں
سی ٹی او ملتان کی انجمن تاجران ملتان کے عہدیداران سے میٹنگ
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) میٹنگ میں عارف فصیح اللہ صدر انجمن تاجران ملتان، شیخ محمد شفیق صدر تغلق روڈ گھنٹہ گھر، صبغت اللہ صدر دہلی گیٹ کپڑا مارکیٹ، محمد شوکت صدر ابدالی روڈ، محمد ندیم خان جنرل سیکرٹری ابدالی روڈ، رانا محمد ارشاد صدر بوسن روڈ نے شرکت کی۔ گلگشت، بوسن روڈ اور سرکلر روڈ پر ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ سی ٹی او ملتان نے ٹریفک پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انجمن تاجران عہدیداران نے ٹریفک مینجمنٹ میں انتظامیہ کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔