کرائمز

جماعت اسلامی غربی لاہور کا 6 بسوں پر مشتمل قافلہ اسلام آباد روانہ

لاہور / رائےونڈ (آئی این پی )جماعت اسلامی غربی لاہور کا 6 بسوں پر مشتمل قافلہ اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے روانہ ،عبدالعزیز عابد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے لیاقت چوک سبزازار پر دھرنے میں شرکت کیلئے جانے والی بسوں کو روک لیا ، نوجوانوں کو گرفتار کر لیا جنہیں مزاکرات کے بعد رہا کیا گیا ،کارکنان منصورہ گیٹ پر پولیس کو چکمہ دے کر نکل گئے – سید وقار عظیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رائے ونڈ سے 2 بسوں پر مشتمل قافلہ امیر زون رانا اصغر علی کی قیادت میں روانہ ،جماعت اسلامی کے کارکنان کو اس طرح ڈرایا نہیں جائے گا ،حکومت ایک جانب دھرنا ختم کرنے کی باتیں کرتی ہے دوسری جانب پُرامن کارکنان کو گرفتار کر رہی ہے ،جماعت اسلامی کے کارکنان اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے ،امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جس روز کال دی پوری ملک میں دھرنے دیئے جائیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button