کرائمز
وین کا مسافر بس سے تصادم،2 خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی
اوکاڑہ( عبدالوحید انصاری )اوکاڑہ جی ٹی روڈ پر وین کا مسافر بس سے تصادم،2 خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ہسپتال منتقل کر دئیے گئے۔بتایا گیا ہے کہ ایک تیز رفتار چنگن کیری وین نمبریAJV-916 بے قابو ہوکر مسافر بس سے ٹکڑا گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین 38 سالہ سونیا۔28 سالہ کرن اور 3 مرد 40 سالہ اصف۔46 سالہ فیاض۔ 32 سالہ نسیم شدید زخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ بی ڈویثرن اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کردیں جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا #