لاہور :بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون ، 347 ہتھے چڑھ گئے
لاہور (آئی این پی / حکیم فریاد افضل رانا )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران 20ملزمان گرفتار ،24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر347ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے102 کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں،پکڑے جانے والے کنکشنز میں 12کمرشل،5 زرعی اور329ڈومیسٹک تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو2لاکھ78 ہزار 85 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں، چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت99لاکھ89 ہزار38 روپے ہے، انسداد بجلی چوری مہم کو307روز مکمل ہوگئے ہیں ،305روزمیں کل1 لاکھ10ہزار778ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،93 ہزار448 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر35 ہزار11ملزمان کو گرفتار کرلیا گی،بجلی چوروں کو اب تک12کروڑ31لاکھ61 ہزار744 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت4ارب41کروڑ5لاکھ85ہزار471 روپے ہے۔