ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں : ڈاکٹر حسین میاں
شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )شجاع آباد مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ ایمرجنسی کے حوالے سے حفاظتی تدابیرسیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ملتان ڈاکٹر حسین میاں کی طرف سے دوران بارش ممکنہ ایمرجنسی کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری کردیاتفصیلات کے مطابق مون سون کے دوران ریسکیو 1122 ملتان نے بارش کے موسم میں عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔ موسلادھار بارش کے نتیجہ میں اربن فلڈ بجلی کا کرنٹ آسمانی بجلی اور کمزور بلڈنگ اور چھتیں، جانی نقصان کا باعث بن سکتی ہےجن سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہےبارش کے دوران بجلی کی تاریں اور کھمبے جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں بجلی کی تاروں یا کھمبوں کو مت چھوئیں بجلی کی ٹوٹی ہوئی تاروں سے ہوشیار رہیں بارش کے دوران برقی آلات استعمال کرتے وقت لازمی احتیاط کریں بارش کا پانی خطرناک ہو سکتا ہے، پانی کا تیز بہاؤ سڑکوں پر کھڑا پانی اور پانی میں چھپی رکاوٹوں سے اجتناب کریں خاص طور پر بچوں کو بارش میں نہانے روکیں بارش کے پانی میں چلنے سے گریز کریں دوران بارش آہستہ گاڑی چلائیں اور چھوٹے گیئر کا استعمال کریں ہیڈلائٹس اور فوگ لائٹس آن رکھیں اچانک بریک لگانے یا تیزرفتاری سے گریز کریں دریاوں اور ندی نالوں پر جانے گریز کریں بارش دریاؤں اور ندی نالوں میں تغیانی کا باعث بنتی ہے جو کہ ایک اہم خطرہ ہے لہذا دریاؤں اور ندی نالوں سے دور رہیں پرانی یا کمزور بلڈنگ اور چھتیں بارش کے پانی کے وزن سے گر سکتی ہیں پرانی یا کمزور چھتوں کے نیچے رہنا خطرناک ہو سکتا ہےبیرونی احتیاطی تدابیر تیز ہواؤں اور بارش کے دوران درخت اور بل بورڈ گر سکتے ہیں یا ٹوٹ سکتے ہیں ان سے احتیاط لازمی کریں درختوں یا بل بورڈز کے نیچے رہنے سے گریز کریں بارش اور تیز ہواؤں کے دوران کھلے علاقوں کے شہری ان رہنما خطوط پر عمل کر کے خطرات کو کم کر سکتے ہیں اور اپنی حفاظت اور اپنے آس پاس کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ یاد رہے ریسکیو 1122 ملتان کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے