ڈیوٹی میں غفلت اور لا پرواہی ہر گز برداشت نہیں کر سکتا : ڈاکٹر قربان علی رانا
سانگلہ ہل (نواز تبسم )سی ای او ہیلتھ ننکانہ صاحب ڈاکٹر قربان علی رانا نے کہا ہے میں دوران ڈیوٹی میں غفلت اور لا پرواہی ہر گز برداشت نہیں کر سکتا تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی حاضری یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ہیڈ ہسپتال سانگلہ ہل کا اچانک دورہ کے دوران بات چیت کرتے ہوۓ کیا ڈاکٹر قربان علی رانا نے مزید کہا کہ ہسپتال کے ماحول کو بہتر سے بہتر بنانے پر توجہ دی جاۓ اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آیا جاۓ کیوں کہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کے لیے ایک مسیحا کا درجہ رکھتے ہیں ہسپتال میں آنے والے مریضوں پر خصوصی توجہ دی جاۓ کیوں کہ آنے والا مریض توجہ کا مستحق ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ تمام سہولیات مریضوں کو فراہم کی جا رہی ہیں اور ہسپتال میں مریضوں کو ادویات اور ٹیسٹوں کی بھی سہولیات میسر ہیں ڈاکٹر قربان علی رانا نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ بھر میں اچانک وزٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے جو جاری و ساری رہے گا کیوں کہ اچانک وزٹ کرنے سے اصل صورتحال کا پتہ چل جاتا ہے اللہ کی مہربانی کی وجہ سے ڈسٹرکٹ بھر کے ہسپتالوں میں مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں