وہاڑی :انتظامیہ کی ملی بھگت یا غفلت ؟ پٹرول مہنگے داموں فروخت
وہاڑی (راؤ عبدالغفار ) ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت یا ملی بھگت ضلع بھر کے سینکڑوں پٹرول پمپ مالکان شہریوں کو پٹرول اور ڈیزل مہنگے داموں فروخت کر کے اپنی جیبیں بھرنے شہریوں سے مقررہ ریٹ سے زیادہ وصولی معمول بن گئی شہریوں محمود ، احمد ، مقبول ، مقصود ، حامد ، اظہر ، عمران ، عمر ہارون ، احمد رضا ، ایم شکیل ، علی رضا ، اویس ، صادق ، مشتاق ، عامر سمیت دیگر نے صحافیوں کو احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر کے پٹرول پمپ مالکان عوام کو مقررہ قیمت سے پٹرول ایک روپے سات پیسے جبکہ ڈیزل ایک روپے تین پیسے زیادہ ریٹ لگا کر دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں اس پر ستم یہ کہ منہ مانگے دام دینے کے باوجود پیمانوں میں ہیر پھیر کے باعث کسی بھی شہری کو پوری مقدار نہیں ملتی جبکہ اس حوالہ سے ضلع انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کو بھی متعدد بار اگاہ کیا گیا ہے لیکن پٹرول پمپ مالکان پثرول منگوانے کے کرایہ کو آڑ بنا کر شہریوں اور افسران کو مطمئن کر رہے ہیں حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے پٹرول پمپ بالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ایک طرف تو ان کے پیمانے مقدار کے مطابق نہیں ہیں جبکہ اس اس کے علاوہ فی لیٹر کی پٹرول پر ایک روپے سے زیادہ مہنگا کر کے پٹرول فروخت کیا جا رہا ہے پٹرول پمپ مالکان کی اس دھونس کے باعث متعدد شہری ذہنی اذیت سے دوچار ہیں شہریوں نے بااثر پٹرول پمپ مالکان سے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کمشنر ملتان سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لے کر پٹرول کی سرکاری ریٹوں پر فراہمی یقینی بنانے کی اپیل کی ہے