کرائمز

شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )شجاع آباد ہم تو مٹ جائیں اے ارض وطن تجھ کو رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک ملتان میں یوم شہداء پولیس کی مناسبت سے شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایس پی چوک گھنٹہ گھر چوک اور سیداں والا بائی پاس پر شہدائے پولیس کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں تفصیلات کے مطابق اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد، سی ٹی او ملتان جلیل عمران خان، ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی ایس پی گلگشت سیف اللہ، ڈی ایس پی سید اظہر گیلانی، اے ایس پی کینٹ طیب وزیر، ڈی ایس پی ٹریفک اور دیگر افسران نے شمعیں جلا کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر پولیس افسران کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کے اہل خانہ ہماری ذمہ داری ہیں۔ ہم آج شہدائے پولیس کی قربانیوں کی یاد میں اکٹھے ہوئے ہیں جنہوں نے قربانیوں کی لمبی داستان رقم کرکے ہمارے آج اور کل کو محفوظ بنایا شہیدوں ہم تمہارا قرض نہیں اتار سکتے لیکن ہم تمہارے نقش قدم پر چل رہے ہیں سلام تم پر سلام تمہاری بہادری اور شجاعت پر۔ سلام شہدائے پولیس کی عظیم ماؤں پر۔ہم تو مٹ جائیں گے اے ارض وطن تم کو رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button