کرائمز
نامعلوم شخص نے غربت سے تنگ آ کر گلے می پھندا ڈال کر خودکشی کر لی
حافظ آباد(حافظ نعیم قیصر) ریلوے لائن والے قبرستان میں نامعلوم شخص نے غربت سے تنگ آ کر گلے می پھندا ڈال کر خودکشی کر لی مرنے والے شخص کی شناخت نہ ہو سگی تفصیل کے مطابق حافظ آباد میں قبرستان ریلوے لائن میں آ ج صبح جب لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرنے کے لیے قبرستان ریلوے لائن گئے تو دیکھا کہ ایک آدمی نے قبرستان میں موجود درخت کے ساتھ رسی ڈال کر خود کشی کی ہوئی ہے ۔شہریوں نے 1122 کو کال کی تو 1122 نے آکر لاش کو درخت سے نیچے اتارا اور پولیس کو اطلاع کی ابھی تک مرنے والی کی شناخت نہیں ہو سکی