فلائی دبئی ایئر لائنز کو صارف کو 1 لاکھ روپے کا ہرجانہ
سیالکوٹ(عادل منیر سے) ضلعی صارفین کورٹ کا ناقص خدمات کی پاداش میں فلائی دبئی ایئر لائنز کو صارف کو 1 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنا کا احکامات جاری۔ تفصیلات کے مطابق فاطمہ صباء نے 17 اپریل 2024 کو فلائی ایئر دوبئی سے فیصل آباد سے استنبول ترکی کے ریٹرن ٹکٹ کی بکنگ حاصل کی جب فاطمہ صباء فیصل آباد ائیرپورٹ پہنچی تو پتہ چلا کہ فلائٹ کینسل کردی گئی ہے اور ایئر لائن کی جانب سے پیشگی اطلاع بھی نہیں کی گئی جبکہ فلائٹ کو ری شیڈول کیا اور نہ ہی رقم ری فنڈ کی۔ سائلہ نے اس کی بابت صارفین کورٹ میں مقدمہ دائر کیا۔ پریذائیڈنگ آفیسر کنزیومر کورٹ گلزار احمد خالد نے ریکارڈ ، ثبوتوں اور گواہان کو مدنظر رکھتے ہوئے سائلہ کے حق فلائی دوبئی ایئر لائنز 1 لاکھ روپے ہرجانہ، 1 لاکھ 67 ہزار 307 روپے ٹکٹ کا معاوضہ، 50 ہزار روپے وکیل کی فیس اور 15 ہزار روپے دیگر اخراجات کی مد میں ایک ماہ کے اندر ادا کرنے کے احکامات صادر کئے۔