کرائمز
چیف ٹریفک آفیسر کا سفارشی اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم
لاہور(کر ائم رپو رٹر) سی ٹی او اطہر وحید نے سفارشی اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق سی ٹی او اطہر وحید نے کہاکہ تبادلے کے لئے سفارش کروانے والاوارڈن خودکومعطل سمجھے، سفارش کروانے پر وارڈنز کو مناواں لائنز بھجوادیا جائیگا۔ اس حوالے سے ٹریفک افسران،سینئرٹریفک وارڈنز، ٹریفک وارڈنز، اور ٹریفک اسسٹنٹس کو بذریعہ وائرلیس میسج آگاہ کر دیا گیا۔