کہوٹہ: لہڑی سے سالگراں 5کلومیٹر روڈ کھنڈر کا منظر پیش لگنے لگی
کہوٹہ (عثمان مغل ) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی سات کے ایم پی اے راجہ صغیر کی ناقص کارکردگی، تین مرتبہ ایم پی اے بننے کے باوجود اب تک کئی علاقوں میں سٹرک جیسی بنیادی سہولت تک موجود نہیں۔ یہی حال تحصیل کہوٹہ کی یو سی لہڑی کا ہے جہاں سے راجہ صغیر مسلسل تین بار جیت چکے ہیں۔ لہڑی سے سالگراں واحد لنک پانچ کلومیٹر روڈ کھنڈر کا منظر پیش کررہی ہے ۔ برسات کے دنوں میں مزید مشکلات کا اضافہ ہوجاتا ہے۔ الیکشن نزدیک آتے ہی ترقیاتی کاموں کے بلند و بانگ وعدے کئے جاتے ہیں جو الیکشن کے بعد جھاگ کی طرح بیٹھ جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پہ اہلیان علاقہ نے سیاست چھوڑو حق دو کے نعرے سے مہم شروع کر رکھی ہے۔ اہلیان علاقہ کے مطابق اس روڈ پہ مزید ظلم کہ ایک بااثر طارق نامی پولٹری بزنس مین نے روڈ کی حد میں دیوار بنا رکھی ہے ٹرک کھڑے کئے جاتے جس سے ٹریفک بند ہوجاتی ہےاور ایمرجنسی صورتحال جنم لیتی ہے۔ اس سنگین صورتحال پہ ابھی تک سیاسی قیادت کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا ۔جبکہ اہل علاقہ نے اتوار آٹھ ستمبر کو گرینڈ جرگہ کی کال دے رکھی ہے۔