ڈاکٹر محمد طاہر چوہدری ساہیوال کی عوام کے لیے مسیحا ثابت ہو رہے ہیں
ساہیوال (سید سبطین شاہ بخاری )بلاشبہ کسی بھی محکمہ کے ذمہ دار پر کافی ذمہ داریاں عائد ھوتی ہیں اِنہی ذمہ داریوں اور فرائض کی ادائیگی کو ایمانداری اور لگن سے نبھانا ھی اچھے آفیسرز کی پہچان ھوا کرتی ھے اور ایسے موقعہ پر جب بات ھو ایمانداری اور فرض شناسی کی تو خیالوں کا رُخ حاجی عبدالقیوم ہسپتال ساہیوال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد طاہر چوہدری کی جانب نہ پلٹے یہ ھو ھی نہیں سکتا معتبر شخصیت کے مالک ڈاکٹر محمد طاہر چوہدری نہ صرف فرض شناس اور ایمانداری کی مثال قائم کرنے والے آفیسر ہیں بلکہ انتہا کے ذہین،، باکردار ،،اور باکمال،،انسان ہیں،خدا تعالیٰ نے ڈاکٹر طاہر چوہدری کو بے انتہا خوبیوں اور صلاحتیوں سے نواز رکھا ھے،کسی بھی قسم کی مشکل یا دن رات کی مسلسل محنت سے بھی ہرگز نہ گھبرانے والے،حوصلہ مندی،اور بہادری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی کے فرائض نبھانے کے قائل،ہمیشہ دوسروں کے ہر اچھے اقدام کو تحسین و تعریف کی نگاہ سے دیکھنے والے،مشکل سے مشکل حالات میں بھی ثابت قدمی کے ساتھ سچ اور حقائق کے ساتھ کھڑے رہنا،صرف یہی نہیں بلکہ ایم ایس ڈاکٹر محمد طاہر چوہدری اپنے اخلاق،،اعلیٰ ظرفی، شخصیت و ہمدردی، ایمانداری،اور خندہ پیشانی کی وجہ سے اپنے حلقہِ احباب اپنے سٹاف،،آفسران و ملازمین اور رسمی ملنے والوں میں بھی کافی مقبولیت کے حامل انسان ہیں جہنوں نے ہمیشہ ھی باضمیر رہتے ھوئے اپنی فرض شناسی کا لوہا منوایا ھے،،الفاظ انسان کی شخصیت و تربیت کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں، اچھا اخلاق اور اچھے الفاظ کا چناؤ ہمیشہ انسان کو ذاتی زندگی کے ساتھ ساتھ پروفیشنل لائف میں بھی کامیاب ترین انسان بنا سکتا ھے یہی وجہ ھے کہ آج اپنی اچھی تعلیم و تربیت حیثیت و شخصیت اور بہترین اخلاق کی وجہ سے ایم ایس ڈاکٹر محمد طاہر چوہدری کو لوگ دلی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے اور نوازتے ہیں۔۔۔،،،،، میں نے آفسران کے روپ میں کُرسی پر بیٹھے کئی ایسے غبارے بھی دیکھے ہیں جو چند پھونکوں سے ھی پھول جاتے ہیں اور اپنی بدزبانی، بداخلاقی، اور کم ظرفی، کی وجہ سے اپنے شجرہ نسب کی اصلی پہچان کروا جاتے ہیں۔،،،،، لیکن حاجی عبدالقیوم ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد طاہر چوہدری کے رویے نے یہ ثابت کر دیا ھے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،،،،
خاندانی لوگ ہیں جو۔،،،،،،،
مزاج رکھتے ہیں نرم اپنا۔،،