کرائمز

انصاف حاصل کرنے کیلئے کسی سفارش کی ضرورت نہیں :عثمان گجر

مانگامنڈی(سید ناظم رضا سے) سائلین کی خدمت کے لیے ہمہ وقت میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں،مجھے ملنے یا انصاف حاصل کیلئے کسی سفارش کی ضرورت نہیں ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سرکل رائیونڈ۔سرکل رائیونڈ کے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن چوہدری عثمان گجر نے پریس کلب مانگا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں مجھ سے ملنے کے لئے یا انصاف حاصل کرنے کیلئے کسی سفارش کی ضرورت نہیں سبھی تفتیشی افسران کو سمجھا دیا ہے کہ دوران تفتیش کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ہے نفرت جرم سے ہے انسان سے نہیں دوران ڈیوٹی فرائض میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ہو گی سرکل رائیونڈ کے تمام انچارج انوسٹی گیشن اور تمام آفیسرز سالہا سال سے زیر التوا مقدمات کی تفتیشیں مکمل کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں تا کہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے مظلوم کو انصاف فراہم کرنے سے سکون قلب حاصل ہوتا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button