ارشد ندیم نے نیزہ بازی میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر کےدل جیت لیے :لالہ احسان انصاری
ڈسکہ(عشرت انصاری)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما لالہ احسان انصاری نے کہا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر ارشد ندیم نے نیزہ بازی میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے پاکستان کا نام روشن کیا اور آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا انہوں نے نیزہ بازی میں 118 سالہ ریکارڈ توڑنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرکے ارشد ندیم پاکستان کو عزت بخشی ہے، انہو ں نے کہاکہ جیت خوبصورت چیز ہے، جیت پانے کے لئے خود کو کھونا پڑتا ہے۔ 92.97میٹر کی” گولڈن تھرو” کرکے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی۔ان کا کہنا تھا کہ جشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کو تحفہ دیاہے،اب قوم کی طرف سے ارشد ندیم کو انعام دے کر نیکا شکریہ ادا کررہے ہیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنانا ارشد ندیم کی محنت، لگن اور قومی جذبے کا ثبوت ہے-انہوں نے نیک تمنائوں کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی پرچم دنیا میں بلند کرنے والے ہر بیٹے اور بیٹی کو اللہ تعالیٰ ہمیشہ سربلند رکھے-