دادو قبضہ مافیا کا راج ، غنڈے دندنانے لگے ، پٹھانی بی بی پھٹ پڑی
دادو( نواز لاکھو ) دادو کے نواحی گاؤں کریم داد لوند کے رہائشی مسمات پٹھانی زوجہ مولا بخش لوند مسمات گلبانو زوجہ شفیق لوند نے دادو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چاچوں اور بھائی نے ہمارے ساتھ ناانصافی کی ہے ہماری دیہہ دبی اور دیہہ دادو میں 23 ایکڑ زرعی زمین ہے جس پر مذکورہ بالا بااثر ہمارے چچا اور بھائی غلام مرتضیٰ لوند لال بخش لوند کریم داد لوند غلام مجتبیٰ لوند رمضان اور نذیر لوند نے ہماری زرعی زمین پر قبضہ کر لیا ہے اور ہمیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور ہمیں اپنے گھروں ے نکال کر بے دخل کر دیا ہے جس کے باعث ہم بے گھر ہو گئے ہیں اور دربدر کی زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ طاقت اور پیسے کے زور پر چل رہے ہیں جس وجہ سے پولیس بھی ہماری مدد کرنے کو تیار نہیں پولیس ہر روز ایف آئی آر کرنے کا جھوٹا دلاسہ دے کر رات تک انتظار کراتے ہیں ہم اس پریس کانفرنس کے ذریعے ملک کے اعلیٰ حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بااثر مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ بالا بااثر لوگوں سے ہماری جانوں کو خطرہ لاحق ہے ہمیں تحفظ فراہم کرکے انصاف کیا جائے۔