کرائمز

کورنگی:پولیس کی ملزمان سے مڈ بھیڑ ، ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (شفقت خان )کورنگی نمبر 1 پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی پولیس نے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ملزمان سے اسلحہ دو پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ملزمان کورنگی نمبر 1 پر خاتون سے لوٹ مار کررہے تھے رکشہ ڈرائیور شیراز نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ملزمان کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن نے اطلاع موصول ہوتے ہی ناکے لگوادیئے گئے کورنگی مرتضی چورنگی پر پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا عوامی کالونی پولیس نے دو زخمی ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس گرفتار ملزمان کی شناخت اور سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے پولیس۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button