کراچی :ماڈل پولیس اسٹیشنز کے قیام سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد
کراچی(شفقت خان ) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے میں ماڈل پولیس اسٹیشنز کے قیام سے متعلق جائزہ اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں کراچی پولیس چیف ڈی آئی جیز اسٹبلشمنٹ سیکورٹی اینڈ ایمرجنسی ڈوییژن ایڈمن کراچی سکھر سی آئی اے ساؤتھ ایسٹ ویسٹ سمیت سندھ پولیس کی دیگر افسران نے بالمشافہ وجبکہ ڈی آئی جیزحیدرآباد میرپورخاص شہید بے نظیرآباداو ایس ایس پی لاڑکانہ نے ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اجلاس کو زونل اور ڈویژنز کے ڈی آئی جیزنے اپنے اپنے اضلاع میں ماڈل پولیس اسٹیشنز کے قیام اور تعمیر کے حوالے سے ابتک کی تفصیلات آگاہ کیا گیا صوبے کے ہر ضلع میں ایک جبکہ مجموعی طور پر 31 ماڈل پولیس اسٹیشنز قائم کیے جارہے ہیں ماڈل پولیس اسٹیشنز کی تعمیر اورتزنین و آرائش کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے بجٹ فراہم کیا جارہا ہے ہم ماڈل پولیس اسٹیشنز کے قیام اور ضروری اصلاحات پر مشتمل پولیسنگ کو جدید خطوط سے آراستہ کرنے جارہے ہیں آئی جی سندھ غلام نبی میمن ماڈل پولیس اسٹیشن کے قیام کا مقصدعوام دوست پولسنگ اور ماحول فراہم کرنا ہے اگلے مرحلے میں سندھ کے تمام پولیس اسٹیشنوں کی تزنین و آرائش پر کام شروع کیا جائے گا ماڈل پولیس اسٹیشنز پر خوش اخلاق اور عوام دوست عملہ بالشمول خواتین پولیس اسٹاف تعینات کیا جائے گا ماڈل پولیس اسٹیشنزکی تعمیر سے متعلق ہفتہ وار بریفنگ لی جائے گی۔