ڈیرہ غازیخاں ،کروڑوں مالیت کی منشیات تلف کر دی گئی
ڈیرہ غازیخان (فہیم فرید سے )ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ کوہ سلیمان میں پکڑی گئی بیس کروڑ روپے مالیت کی 2500 کلو چرس،افیون اورآئس بار کو تلف کر دیاگیا. بارڈر ملٹری پولیس نے بلوچستان سے پنجاب منشیات کی سمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔ کوہ سلیمان میں پکڑی گئی منشیات چرس، افیون اورآئس کے تھانہ بواٹہ کھر راکھی گاج سخی سرور کے 31 مقدمات کے فیصلوں پرسینئر سول جج چوہدری امیر محمد اور بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ محمد اسدچانڈیہ کی نگرانی میں بیس کروڑ روپے مالیت کی 2500 سو کلو چرس افیون آئس کو جلا کر تلف کیا گیا. پی اے محمد اسد چانڈیہ کا کہنا ہے کہ بارڈر ملٹری پولیس کا منشیات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ کوہ سلیمان میں منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں