خوشاب :بدنام زمانہ اشتہاری ملزم سیف اللہ پولیس مقابلہ میں تڑی پار
خوشاب (ملک شیرافضل ٹوانہ) تھانہ قائد آباد کنسٹیبل ضیاء اختر 644/c, شہید، رانا فیضان اور کنسٹیبل جمشید اقبال 209/Cزخمی بدنام زمانہ اشتہاری ملزم سیف اللہ 4 نامعلوم ساتھیوں سمیت ہلاک.ایس ایچ او تھانہ قائد آباد کو اطلاع ملی کہ اشتہاری ملزم اشتہاری سیف اللہ دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ڈھوکڑی اور جبی کے درمیان موجود ہیں اگر ریڈ کیا جائے تو پکڑے جا سکتے ہیں اطلاع پا کر ایس ایچ او تھانہ قائد آباد ہمراہ نفری موقع پر پہنچے تو اشتہاری ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کردی پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی. فائرنگ کا سلسلہ تقریباً 3 گھنٹہ جاری رہا جس کے نتیجے میں کنسٹیبل ضیاء اختر 644/cاشتہاریوں کی فائرنگ سے شہید ،ایس ایچ او تھانہ قائد آباد رانا فیضان اور کنسٹیبل جمشید اقبال اشتہاریوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے جبکہ بدنام زمانہ اشتہاری سیف اللہ 4 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہو گیا۔ سیف اللہ اشتہاری، قتل، ڈکیتی،منشیات فروشی،بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا زخمی پولیس افسران اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم بھاری نفری کے ہمراہ علاقے میں موجود ہیں ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جنکو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے ایس ایچ او تھانہ قائد آباد اور پوری ٹیم کو اشتہاری ملزمان کا دلیری سے مقابلہ کرنے پر شاباش دی۔اور جام شہادت پانے والے کنسٹیبل ضیاء کی بہادری اور دلیری کو سراہا ۔اہل علاقہ کے افراد کثیر تعداد میں جمع ہو گئے اشتہاری ملزمان کا قلع قمہ کرنے پر ڈی پی او توقیر محمد نعیم اور خوشاب پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کے حق میں نعرہ بازی کی.سیف اللہ گینگ علاقے میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔سیف اللہ گینگ میانوالی اور خوشاب پولیس کو مطلوب تھا ۔جرائم پیشہ افراد کے لیے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا.ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم۔