کرائمز

جلالپوربھٹیاں بنیادی سہولیات سے محروم ، اہلیان علاقہ سراپا احتجاج

جلالپوربھٹیاں(نامہ نگار ) نواحی گاؤں ساکھی ضلع حافظ آباد کا بہت بڑا گاؤں ہے جو کہ تقریباً دس ہزار نفوس کی آبادی پر مشتمل موضع ہےبد قسمتی سے صحت و صفائی کے اعتبار سے نہایت پسماندہ ہے بارشوں کے پانی گندگی ، تعفن کی وجہ سے کئی مرتبہ گاؤں کے لوگوں کو اپنے مکانوں سے ہاتھ دھونے پڑے کئی کچے مکان گر گئے کئی لوگ تنگ آکر گاؤں کو ہی چھوڑ کر چلے گئے جہاں تک سیوریج ناگفتہ بر ہونے کی وجہ سے اور گندہ پانی مسلسل کھڑا رہنے کی وجہ سے نلکوں کا پانی 100 فی صد خراب ھونے کی وجہ سے ہیپاٹائٹس A B C کی مقدار تقریباً 75 فی صد تک بڑھ چکی ہے متعدد دفعہ متعلقہ افسران محکموں کو زبانی و تحریری عرضداشت پیش کی گئی مگر شنوائی نہ ہوئی 2015 میں صوبائی محتسب کو بھی شکایت کی گئی جوابا موقع ملاحظہ فرما کر T M A پنڈی بھٹیاں نے ہماری شکایت درست تسلیم کرتے ہوئے فنڈز کی عدم دستیابی کا حکم صادر فرمایاجس پر صوبائی محتسب صاحب نے اگلے بجٹ یعنی 2016 سال کے بجٹ میں سارے سسٹم کو درست کر کےبحالی کا حکم دیاشومی قسمت تا حال وہی پوشیدہ سیوریج گندے نالے نالیاں ہیں گاؤں ساکھی کے باسیوں کا افسران بالا سے مطالبہ ہےکہ خدارا ہمارے گندے اور تعفن زدہ سیوریج نظام کو درست کر کے مکمل نکاسی عمل میں لا کر عنوان احسان فرمایا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button