مسجد غوثیہ حنفیہ میں روحانی وجدانی شان اہلبیت کانفرنس کا انعقاد
حبیب آباد ( رائے ریاست علی)حبیب آباد جامعہ مسجد غوثیہ حنفیہ میں روحانی وجدانی شان اہلبیت کانفرنس منعقد ہوئی معروف علمائے کرام نعت خواں حضرات و عاشقان مصطفٰی کی کثیر تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق حبیب آباد میں جامعہ مسجد غوثیہ حنفیہ اڈے والی کی کمیٹی اور حافظ محمد یسین و حافظ محمد رضوان کے زیر اہتمام روح پرور شان اہلبیت کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ کھریپڑ شریف پیر محمد اویس جبکہ سرپرستی پروفیسر محمد سعید الازہری نے کی ،محفل پاک میں تلاوت کلام گولڈ میڈلسٹ قاری ندیم اشتیاق نے تلاوت کلام پاک سے دلوں کو منور کیا جبکہ خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا محمد طلحہ حسن جلالی نے کیا جس میں انہوں نے شان اہلبیت بیان کی انکا کہنا تھا کہ واقعہ کربلہ قیامت تک کے لوگوں کے لیے سبق ہے کہ ظالم کے سامنے ڈٹ جاؤ تعداد نے اصول اور حق دیکھو نبی آخر الزماں کی آل سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے امت کی آل نبی سے نسبت دینا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے بشرطیکہ کہ انکے اصولوں پر عمل پیرا ہوں حافظ محمد تحسین نے نعت رسول مقبول سے محفل پڑھیں جبکہ نقابت کے فرائض حافظ محمد یوسف قادری ادا کیے محفل پاک میں صحافتی تاجر وکلا کمیونٹی سول سوسائٹی سمیت عاشقان مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی