علاقائی خبریں

شجا ع آباد:جشن آزادی کی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی میں منعقد

شجاع آباد(اظہرتاج قریشی)ملک بھر کی طرح شجاع آباد میں بھی77 ویں جشن آزادی کی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی میں منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر ڈی ایس پی سرکل مہر مرتضی سیال چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملک عامر رؤف تھے تفصیلات کے مطابق ملک بھرکی طرح شجاع آباد میں بھی 77واں یوم آزادی جوش وجذبےسے منایا گیا اس سلسلہ میں پرچم کشائی کی تقریب کی تقریب میونسپل کمیٹی میں منعقد ہوئی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفرڈی ایس پی سرکل مہر مرتضی سیال اور چیف آفیسر ملک عامر رؤف نے پرچم کشائی کی دیگر مہمانوں میں تاجران کے نمائندے شہریوں ریسکیو 1122 کے دستے اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے پرچم کوسلامی دی اور 77 واں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا آخر میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر ڈی ایس پی سرکل مہر مرتضی سیال چیف آفیسر ملک عامر رؤف نے اپنے مسترکہ بیان میں کہا کہ یہ ملک بڑی قربانیوں کے صلہ میں ہمیں ملا ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے اور ہر ایک کو اپنے طور پر ملکی کے لیے سوچنا ہوگا تب جاکر ہمارے مقاصد پورے ہونگے جن کے لیے یہ ملک حاصلِ کیا گیا تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کرائی گئی##

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button