علاقائی خبریں

الحمراءمیں تین روزہ ”چائینز فلم ایگزی بیشن“ کا آج آخری روز

لاہور(آئی این پی)قونصلیٹ جنرل آف پیپلز ریپبلک ¾ آف چین کے زیر اہتمام تین روزہ ”چائینز فلم ایگزی بیشن“ لاہور آرٹس کونسل الحمراءمیںجاری ہے ،چائینز فلم ایگزی بیشن کا تھیم” وار فار پیس“ہے جس کا آج پیرآخری روز ہے۔ ”چائینز فلم ایگزی بیشن“ کے تیسرے اور آخری روز فلم ”Zhang Ga the Soldier Boy“،”On The Mountain Of Tai Hang“،”My Country ,My Parents“دکھائی جائیں گی۔ فلم ایگزی بیشن کے دوسرے روز فلم ”The Composer“،”Railway Guerrilla“،”Night Attack“،اور”The Massage“ پیش کی گئی۔واضح رہے لاہور آرٹس کونسل الحمراءمیں جاری فلم ایگزی بیشن ¾ قونصلیٹ جنرل چین ،لاہور کی پیشکش ہے۔ اس موقع پر ایک خصوصی نمائش بھی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button