علاقائی خبریں

ٹیپا نے نیلا گنبد زیر زمین پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا

لاہور( آئی این پی)ٹیپا نے نیلا گنبد زیر زمین پارکنگ پلازہ منصوبے پر باقاعدہ کام شروع کردیا،نیلا گنبد پارک اور فوارہ مکمل مسمار کرکے زمین کی جانچ پڑتال کا ٹیسٹ شروع کردیا گیا،ٹیپا نے مشین لگا کر سوائل ٹیسٹنگ اور پائل ٹیسٹنگ کا عمل بھی شروع کردیا،ریگ مشین لگا کر پائلنگ کا عمل شروع کیا گیا جسے کامیابی سے مکمل کرنا لازم ہوگا۔ٹیپا اسٹیٹ آف دی آرٹ3منزلہ زیر زمین پارکنگ پلازہ بنائے گا،ٹیپا نے پرائیویٹ کمپنی کے چینی اشتراک سے منصوبے کا ٹینڈر پراسیس مکمل کرلیا ہے ،ٹیپا نیلا گنبد کی بحالی ،پارکنگ پلازہ کے اپرایریا کی بحالی پر 70کروڑ الگ سے خرچ کرے گا۔اسٹیٹ آف دی آرٹ سٹنگ ایریارز ، لینڈ سکیپنگ ودیگر بیوٹیفکیشن ورک کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button