کرائمز
نوشہرہ ورکاں :تیز رفتار بس کی ٹکر سے تین موٹر سائیکل سوار مزدور جانبحق
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی )تیز رفتار بس کی ٹکر سے تین موٹر سائیکل سوار مزدور جانبحق تفصیلات نواحی گاؤں تتلے عالی کا رہائشی 42 سالہ رفاقت )ولد عبدالقیوم نے مجو چک گاؤں میں تندور لگایا ہوا تھا اپنے دو کاریگروں 25 سالہ غلام عباس27 سالہ مصطفی کو انکے گاؤں دیپے پور سے لے کر مجوچک جارہا تھا کہ مجوچک کے قریب پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بس نے انہیں ٹکر مار دی جس سے غلام رسول اور رفاقت موقع پہ ہی جانبحق ہو گئے تیسرے زخمی مصطفی کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زندگی بچانے کے تمام ضروری اقدامات کئے مگر ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا۔