آزادی تقریبات ، ناقص انتظامات ، معصوم بچے گرمی میں پانی کو ترستے رہے
چوک سرور شہید (مرزا شہزاد بیگ ) 14اگست جشن آزادی کے میں ناقص انتظامات کا بھانڈا پھوٹ گیا معصوم بچوں کے لیے نہ ہوا کے لیے پنکھے نہ ہی انتظامیہ پینے کے لیے پانی پورا کرسکی معصوم بچے گرمی میں بغیر ہوا و پانی پریشانی کا شکار ہوتے رہے جبکہ پہلے ہی اے سی کمروں میں رہنے والے مہمانوں کو بار بار منرل واٹر کی بوتلیں پیش کرکے بچوں کو احساس کمتری کا احساس دلایا گیا میں آج کے ان ناقص انتظامات کی بھرپور مذمت کرتا ہوں جبکہ میں سر زاہد صاحب ایم ڈی پنجاب انگلش ، اردو میڈیم یونائیٹڈ سکول سسٹم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے میزبان و مہمان دونوں کا کردار ادا کیا آخر کار انہوں نے پروگرام کے آخر میں انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہمارے بچوں کے لیے 14اگست پر بھلے مٹھائی کا بندوست نہ کریں لیکن ہوا کے لیے پنکھوں کا انتظام لازمی کریں جبکہ میزبان ماؤں کے معصوم لخت جگروں کو پانی اور ہوا کا انتظام نپورا نہ کرسکے اور مہمان بنے رہے بلکہ میں یہ لکھتا چلوں کہ امراء کے ساتھ فوٹو سیشن تک محدود رہے تو بے جا نہ ہوگا ۔ خیر اندیش مرزا شہزاد بیگ جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب چوک سرور شہید رجسٹرڈ