جناح پریس کلب کھچی والا کی جانب سے کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام
کھچی والا (محمد شاہد) یوم آزادی کے حوالے سے ظفر میڈیکل سٹور اور جناح پریس کلب کھچی والا کی طرف سے جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا سابق انچارچ رورل ہیلتھ سنٹر کھچی والا ڈاکٹر سعید قمر، ڈاکٹر حافظ محمد انور، ڈاکٹر اختر علی، ڈرگ انسپکٹر تحصیل فورٹ عباس ظہیر خان، سابق صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کھچی والا چودھری نثار احمد ججہ 77 واں جشن آزادی کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنرل سیکرٹری یونین آف جرنلسٹ کھچی والا محمد شہباز کاہلوں، جوائنٹ سیکرٹری آفتاب فاروق، سیکرٹری اطلاعات سٹی پریس کلب کاشف رحمان، ڈاکٹر خادم حسین عطاری، ڈاکٹر نزیر احمد، ڈاکٹر فریاد حسین، ڈاکٹر محمد احمد، ڈاکٹر خادم حسین ساجد، چودھری جاوید ورک، چودھری افتخار گورائیہ سمیت صحافی برادری، میڈیکل ایسوسی ایشن اور تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر ظفر اقبال، چیف ایگزیکٹو جناح پریس کلب کھچی والا ذوالفقار علی گورائیہ، چیئرمین غلام حسین مجاہد، صدر ندیم ارشاد ملکیرا، سنیئر نائب صدر محمد مدثر ممرا، نائب صدر زمان بھٹی، جوائنٹ سیکرٹری سید کاشف علی شاہ، چیئرمین مجلس عاملہ کاشف محمود پڑھیار، ممبرز مقصود اصغر، چودھری ظفر اقبال اور محمد احمد نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا مہمانوں کی خاطر و تواضع کے لیے کھانے کا وسیع انتظام کیا گیا تھا آخر میں وطن عزیز کی سلامتی اور بقاء کے لئے دعا خیر کی گئی اور عہد کیا گیا کہ ہم ملک خداداد کی سلامتی اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز رکھیں گے