کھلے عام پولیتھین بیگز اور تھلیوں کا استعمال جاری، انتظامیہ خاموش تماشائی
ڈسکہ(عشرت انصاری)حکومتی پابندی کے باوجودشہر بھر میں کھلے عام پولیتھین بیگز اور تھلیوں کا استعمال جاری، انتظامیہ خاموش تماشائی ،پنجاب حکومت کی جانب سے تقریباً دو ماہ قبل پولی تھین بیگز کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائدکی گئی لیکن پابند ی کے باجود ڈسکہ شہر اور گردو نواح میںکھلے عام پولیتھین بیگز اور تھلیوں کا استعمال جاری ہے اشیاخورونوش کی پلاسٹک بیگز میں پیکنگ شہریوں کی صحت پر اثر انداز ہونے لگی، پلاسٹک بیگز کے استعمال سے سیوریج مسائل و ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہونے لگا۔شہریوں نے پلاسٹک بیگز پر عائد پابندی پر عملدرآمد نہ ہونے پر اظہارِ تشویش کیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگز کا استعمال عوام الناس اور دکانداروں کی مجبوری ہے،پلاسٹک بیگ کے علاوہ پیکنگ کے لئے کوئی دوسرا متبادل میسر نہیں۔لیکن ڈسکہ کی انتظامیہ نے خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔