علاقائی خبریں
نور فاطمہ سجاد نے مقابلہ حسن قرات اور نعت میں دوسری پوزیشن حاصل کی
چوچک (نمائندہ خصوصی ) 21 ٹو ایل کی رہائشی نور فاطمہ سجاد نے الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے زیر اہتمام ہونے والے مقابلہ حسن قرات اور نعت میں دوسری پوزیشن حاصل کی ،ان کو گورنمنٹ ماڈل سکول رینالہ خورد میں ہونے والی تقسیم انعامات کی تقریب میں ٹرافی اور اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ،نور فاطمہ سجاد کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ اگلی دفعہ تحصیل بھر سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے دن رات محنت جاری رکھوں گی