کرائمز

خاتون منشیات فروش سمیت 2 ملزمان گرفتار 4 کلو 620 گرام چرس برآمد

اوکاڑہ (مزمل جوئیہ) اوکاڑہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں خاتون منشیات فروش سمیت 2 ملزمان گرفتار 4 کلو 620 گرام چرس برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ راوی پولیس نے بد نام زمانہ خاتون منشیات فروش منظوراں بی بی سے 2 کلو 420 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ شیر گڑھ پولیس نے بھی منشیات فروش فیصل عرف کاشی سے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی ملزمان راوی اور شیر گڑھ کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتے تھے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج ، مزید تفتیش جاری ہےڈی پی او طارق عزیز سندھو نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اوکاڑہ کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم پورا کر کے رہیں گے اور ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button