کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کرنےوالاجنسی درندہ گرفتار
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس تھانہ نواں لاہور۔کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کرنےوالاجنسی درندہ گرفتار۔مقدمہ درج چک نمبر 343ج ب میں کم سن 8سالہ بچی ہانیہ جعفر کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا جنسی درندہ1۔ عین الحق ولد غلام ربانی سکنہ 343ج ب گرفتار جعفر حسین ولد عبدالحمید سکنہ چک نمبر 343 ج ب علاقہ تھانہ نواں لاہور نے پولیس کو اطلاع دی کہ میں اور میری زوجہ اپنے رقبہ میں مویشیاں کا چارہ لینے گئے ہوئے تھے کہ گھر میں میری بیٹی ہانیہ جعفر بعمر 8سال اکیلی تھی ملزم عین الحق نے میری بیٹی کے ساتھ زبر دستی زناء و حرام کاری کر کے زیادتی کی ہے ایس ایچ اوتھانہ نواں لاہور انسپکٹر سرفراز تمام وقوعہ ڈی پی او ٹوبہ کے نوٹس میں لائے ڈی پی او ٹوبہ نے وقوعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر اندراج مقدمہ کا حکم دیا جس پر مقدمہ نمبر503 مورخہ 30-09-2024بجرم376iiiت پ تھانہ نواں لاہور میں درج کیا گیا ڈی پی او ٹوبہ نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی گوجرہ اختر علی کی سر براہی میں ایس ایچ او تھانہ نواں لاہور انسپکٹر سرفراز معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی پولیس ٹیم نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے زیادتی کرنے والے جنسی درندے عین الحق ولد غلام ربانی سکنہ 343ج ب بھٹہ نواب کو گرفتار کر لیا ہے