کرائمز

مانگا منڈی : مقامی انتظامیہ نے بارشی پانی کے بروقت نکاس کو یقینی بنا کر دل جیت لیے

لاہور/ مانگا منڈی (آئی این پی / حکیم فریاد افضل رانا ) مانگا منڈی میں بارش کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، اور ہر طرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ شدید بارشوں نے علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا کر دی، جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فوری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ نے بروقت کارروائیاں کیں اور فوری پانی کے نکاس کو یقینی بنایا،مقامی انتظامیہ کی اس کارکردگی پر تاجرتنظیموں اور شہریوں نے ایم این اے ملک افضل کھوکھر اور ایم پی اے ملک انس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حکومتی نمائندوں کی بروقت مداخلت اور انتظامیہ کی محنت سے ایک بڑی مشکل کو ٹال دیا گیا۔تاجرتنظیموں کے نمائندوں نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے مارکیٹوں اور دکانوں میں پانی بھر گیا تھا جس سے کاروبار معطل ہو گیا تھا، مگر مقامی انتظامیہ کے بروقت اقدامات کی وجہ سے پانی کی نکاسی ممکن ہو سکی اور کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے میں آسانی ہوئی۔شہریوں نے بھی حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کی شدت کے باوجود انتظامیہ نے فوری طور پر پانی کی نکاسی کے لئے کام کیا، جس سے سیلابی صورتحال سے بچا جا سکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سے عوام کا حکومت پر اعتماد بڑھتا ہے اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس قسم کی صورتحال میں انتظامیہ اسی جوش و خروش کے ساتھ کام کرے گی۔مانگا منڈی میں بارشوں کے بعد کی صورتحال نے ایک بار پھر حکومتی انتظامیہ کی کارکردگی کو نمایاں کیا ہے۔ اس واقعے نے ظاہر کیا کہ بروقت اقدامات اور مؤثر انتظامات سے بڑی مشکلات کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button